ï·º
ان کی دہلیز کے قابل میرا سر ہو جاتا
کاش منظور مدینے کا سفر ہو جاتا
لوگ مجھ کو بھی بڑے چاؤ سے ملنے آتے
Ù…Ø+ترم سب Ú©ÛŒ نظر میں میرا گھر ہو جاتا
میں بھی چل پڑتا دل و جاں کو نچھاور کرنے
پورا مقصد مرے جینے کا اگر ہو جاتا
لیلۃ القدر ہر اک رات مری ہو جاتی
عید جیسا میرا ہر روز بسر ہو جاتا
مسجد نبوی میں دل کھول کے لکھتا نعتیں
میرا ہر شعر وہاں جاکے امر ہو جاتا
میرا ظاہر بھی عقیدت سے منور ہوتا
میرا باطن بھی Ù…Ø+بت کا نگر ہو جاتا
مہک اٹھتے مرے ہونٹوں پہ درودوں کے گلاب
میرا دامانِ طلب اشکوں سے تر ہو جاتا
زندگی میں نیا اک موڑ اجاگر ہوتا
میری آنکھیں میرا دل آپ کا گھر ہو جاتا
اتنا مشکل تو نہ تھا رب کو منالینا آس
Ø+وصلہ سامنا کرنے کا اگر ہو جاتا
ï·º